歌词
آ، آ، آ
♪
کونپلیں پھر پھوٹ آئیں
کونپلیں پھر پھوٹ آئیں
شاخ پر کہنا اُسے
کونپلیں پھر پھوٹ آئیں
شاخ پر کہنا اُسے
وہ نہ سمجھا ہے نہ سمجھے گا
وہ نہ سمجھا ہے نہ سمجھے گا
مگر کہنا اُسے
کونپلیں پھر پھوٹ آئیں
♪
وقت کا طوفان ہر اک شے بہا کر لے گیا
وقت کا طوفان ہر اک شے بہا کر لے گیا
کتنی تنہا ہو گئی ہے رہگزر کہنا اُسے
وہ نہ سمجھا ہے نہ سمجھے گا
وہ نہ سمجھا ہے نہ سمجھے گا
مگر کہنا اُسے
کونپلیں پھر پھوٹ آئیں
♪
جا رہا ہے چھوڑ کر تنہا مجھے جس کیلئے
جا رہا ہے چھوڑ کر تنہا مجھے جس کیلئے
چین نہ دے پائے گا وہ سیم و زر کہنا اُسے
وہ نہ سمجھا ہے نہ سمجھے گا
مگر کہنا اُسے
کونپلیں پھر پھوٹ آئیں
♪
رِس رہا ہو خون
دل سے لب مگر ہنستے رہیں
رِس رہا ہو خون
دل سے لب مگر ہنستے رہیں
کر گیا برباد مجھ کو
کر گیا برباد مجھ کو یہ ہُنر کہنا اُسے
وہ نہ سمجھا ہے نہ سمجھے گا
مگر کہنا اُسے
کونپلیں پھر پھوٹ آئیں
♪
جس نے زخموں سے میرا شہزاد سینہ بھر دیا
جس نے زخموں سے میرا شہزاد سینہ بھر دیا
مسکرا کر آج پیارے
مسکرا کر آج پیارے چارہ گر کہنا اسے
وہ نہ سمجھا ہے نہ سمجھے گا
مگر کہنا اُسے
کونپلیں پھر پھوٹ آئیں
شاخ پر کہنا اُسے
وہ نہ سمجھا ہے نہ سمجھے گا
وہ نہ سمجھا ہے نہ سمجھے گا
مگر کہنا اُسے
کونپلیں پھر پھوٹ آئیں