歌词
تم میرے پاس جب آ جاؤ تو جایا نہ کرو
تم میرے پاس جب آ جاؤ تو جایا نہ کرو
اور جانے کا ارادہ ہو تو آیا نہ کرو
تم میرے پاس
♪
دیکھنے والے محبت کی نظر رکھتے ہیں
دیکھنے والے محبت کی نظر رکھتے ہیں
ہو کہ بے پردہ کبھی سامنے آیا نہ کرو
ہو کہ بے پردہ کبھی سامنے آیا نہ کرو
تم میرے پاس
♪
نیند اُڑ جاۓ گی اور چین گنوا بیٹھو گے
نیند اُڑ جاۓ گی اور چین گنوا بیٹھو گے
اپنی پلکوں پہ حسیں خواب سجایا نہ کرو
اپنی پلکوں پہ حسیں خواب سجایا نہ کرو
تم میرے پاس
♪
یہ بھی ممکن ہے اسی راہ سے تم بھی گزرو
یہ بھی ممکن ہے اسی راہ سے تم بھی گزرو
دل غریبوں کا کبھی ہنس کہ دُکھایا نہ کرو
دل غریبوں کا کبھی ہنس کہ دُکھایا نہ کرو
تم میرے پاس جب آ جاؤ تو جایا نہ کرو
اور جانے کا ارادہ ہو تو آیا نہ کرو
تم میرے پاس