歌曲 / 歌词

Mujhe Tum Nazar Se Gira To Rahe Ho

Listen on Apple Music

歌词

مجھے تم نظر سے، گرا تو رہے ہو
مجھے تم کبھی بھی، بھولا نہ سکو گے
مجھے تم نظر سے، گرا تو رہے ہو
مجھے تم کبھی بھی، بھولا نہ سکو گے
نہ جانے مجھے کیوں، یقیں ہو چلا ہے
میرے پیار کو تم، مٹا نہ سکو گے
مجھے تم نظر سے
میری یاد ہوگی، جدھر جاؤ گے تم
کبھی نغمہ بن کے، کبھی بن کے آنسو
کبھی نغمہ بن کے، کبھی بن کے آنسو
تڑپتا مجھے ہر طرف پاؤ گے تم
شمع جو جلائی ہے، میری وفا نے
بجھانا بھی چاہو، بجھا نہ سکو گے
مجھے تم نظر سے
کبھی نام باتوں میں، آیا جو میرا
تو بے چین ہو ہو کے، دل تھام لو گے
تو بے چین ہو ہو کے، دل تھام لو گے
نگاہوں میں چھائے گا، غم کا اندھیرا
کسی نے جو پوچھا، سبب آنسوؤں کا
بتانا بھی چاہو، بتا نہ سکو گے
مجھے تم نظر سے، گرا تو رہے ہو
مجھے تم کبھی بھی، بھولا نہ سکو گے
مجھے تم نظر سے